دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی آڑ میں ایم کیو ایم کو نشانہ بنایا جارہا ہے

میرپورخاص(ایم وی این نیوز)دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی آڑ میں ایم کیو ایم کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔محب وطن شہریوں کے خلاف متعصبانہ اقدامات ختم کئے جائیں ۔ دہشت گرد عناصر اسلام،مسلمانوں اور پاکستان کے کھلے دشمن ہیں۔یہ بات ایم کیو ایم میرپورخاص زون کے زونل انچارج مجیب الحق و اراکین زونل کمیٹی نے زونل آفس پر شہریوں کے وفود سے بات کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک محب وطن جماعت ہے اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے مصروف عمل ہے۔ایم کیو ایم کے کارکنان کی حب الوطنی پر کوئی شک نہیں کرسکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ملک کو انتہائی سنگین صورتحال کا سامنا ہے۔ملک دشمن دہشت گرد عناصر مذہبی منافرت اور فرقہ واریت کی آگ بھڑکا کر ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں لیکن قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کے بجائے سندھ کے محب وطن طبقہ آبادی کے خلاف کاروائیوں میں مصروف ہیں ۔مستقل ناانصافیوں سے سندھ کے مخصوص طبقہ آبادی میں احساس محرومی بڑھ رہا ہے۔تحریک طالبان اور القاعدہ سے رابطہ رکھنے پر جماعت اسلامی پر پابندی عائد نہیں کی گئی۔جبکہ جماعت اسلامی کی ملک دشمنی سب پر عیاں ہے اور وہ کھلے عام پاک فوج کے خلاف بیانات دیتے ہیں اور عوام میں نفرت ابھارنے کی مذموم سازشوں میں ملوث ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے سندھ کے محب وطن شہری عوام کو لسانی اور نسلی بنیاد پر تعصب کا نشانہ بنانے کا عمل ترک کردیں۔حکومت اور متعلقہ اداروں کی ناانصافیوں اور متعصبانہ طرز عمل کے خلاف پرامن رہتے ہوئے آواز بلند کرتے رہیں گے۔سندھ کے شہری عوام اپنا آئینی ،قانونی اور جمہوری حق استعمال کرنا جانتے ہیں۔انہوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ اور چیف آف آرمی اسٹاف سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی آڑ میں حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سندھ کے مخصوص طبقہ آبادی کے خلاف لسانی و نسلی بنیاد پر متعصبانہ کاروائیوں کا فوری نوٹس لیا جائے اور دہشت گرد تنظیموں سے رابطہ رکھنے پر جماعت اسلامی اور اس کی ذیلی تنظیم جمعیت پر فی الفور پابندی عائد کی جائے

0 comments

Write Down Your Responses