مسلم لیگ ن اورمسلم لیگ یوتھ ونگ کا قائداعظم محمدعلی جناح کے 137 ویں اورقائدمیاں محمدنوازشریف کی64ویںیوم پیدائش کے حوالے سے سرکٹ ہاؤس میں تقریب کاانعقاد

ڈیرہ ا سماعیل خان(انوسٹی گیشن ٹیم)مسلم لیگ ن اورمسلم لیگ یوتھ ونگ کے زیراہتمام قائداعظم محمدعلی جناح کے 137ویں اورقائدمیاں محمدنوازشریف کی64ویںیوم پیدائش کے حوالے سے سرکٹ ہاؤس میں تقریب کاانعقادکیاگیا۔جسمیں پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنمااورقومی امن کمیٹی بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان کے وائس چےئرمین ڈاکٹرمحمداحسان الحق ‘سابق وفاقی وزیروممتازمسلم لیگی رہنماچوہدری محمدصدیق‘محمدفاروق ڈار‘چےئرمین ڈیرہ امن کمیٹی حاجی زردادخان ودیگرکے علاوہ درجنوں رہنماؤں نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈاکٹراحسان الحق نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن ہی بانی پاکستان کے افکارکی حقیقی پیروکارہے۔ہم محمدعلی جناحؒ کے پاکستان کوقائدثانی محمدنوازشریف کی قیادت میں دنیاکی عظیم اورمنفرداسلامی فلاحی اورجمہوری مملکت بنائینگے۔قوم کاایک ہی دن قائداعظم اورقائدثانی وزیراعظم کایوم پیدائش مناناملک وملت کیلئے اس بات کاپیغام ہے کہ پاکستان حقیقی رہنماؤں کی قیادت میں ڈاکٹرمحمداقبال کے خوابوں کی تعبیر بننے جارہاہے۔پاکستان اللہ کاانمول تحفہ ہے۔پاکستان کے تمام مذہبی رہنماؤں اورتمام پارٹیوں کے رہنماؤں اوروزرائے اعلیٰ کووزیراعظم کاساتھ دیناہوگا۔انہوں نے مزیدکہاکہ ہماری اولین خوشی یوم ولادت حضرت عیسیٰؑ ہے جوہمارے عیسی بھائیوں اورمسلمانوں کیلئے بھی اہم ترین دن ہے۔ہم تمام دنیاکے عیسائی بھائیوں کواس حوالے سے مبارکبادپیش کرتے ہیں۔آخرمیں قائداعظم محمدعلی جناحؒ اورقائدنوازشریف کے یوم ولادت کے حوالے سے کیک بھی کاٹاگیا۔

0 comments

Write Down Your Responses