منڈیوں میں صاف شفاف نیلامیوں سمیت زندگی کی تمام بنیادی سہولیالتوں کی فراہمی کو ہر حال میں یقینی بنایا جارہاہے : ممبر پنجاب اسمبلی ملتان شہزادمقبول بھٹہ

لودھراں ( انویسٹی گیشن ٹیم) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق سبزیوں اور فروٹ کی سستے داموں فراہمی کے سلسلے میں ممبر پنجاب اسمبلی ملتان شہزادمقبول بھٹہ نے آج یہاں صبح سویرے تحصیل دنیاپور کی سبزی منڈی میں اپنی زیر نگرانی سبزیوں اور فروٹ کی نیلامی کرائی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دنیا پور آصف حیات لودھی، ڈی ایس پی ظفر بزدار، ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی نصیب گجر، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اور دیگر آفیسران اس موقع پر موجود تھے۔ ایم پی اے شہزاد مقبول بھٹہ نے اس موقع پر نیلامیوں کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف حقیقی معنوں میں خادم عوام ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی میں دن رات کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ممبران پنجاب اسمبلی سمیت انتظامی آفیسران عوام کو روزمرہ استعمال کی ستی اشیاء کی فراہمی کیلئے ترجیح بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منڈیوں میں صاف شفاف نیلامیوں سمیت زندگی کی تمام بنیادی سہولیالتوں کی فراہمی کو ہر حال میں یقینی بنایا جارہاہے تاکہ عام آدمی کو حقیقی اور فوری ریلیف مل سکے۔

0 comments

Write Down Your Responses