رائے ونڈ ماڈل بازار کے شیڈوں کی حیران کن قرعہ اندازی،170میں سے 132شیڈزسرمایہ داروں میں تقسیم

رائے ونڈ ( انچارج انویسٹی گیشن سیل سید شہباز حیدر ) ماڈل بازار کے شیڈوں کی حیران کن قرعہ اندازی،پرانے ریڑھی بان درخواست دینے کے باوجودمنہ دیکھتے رہ گئے،متعدد سرمایہ داروں نے چار چار شیڈ حاصل کر لئے،پرانے ریڑھی بان سراپا احتجاج ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے رائے ونڈ میں بنائے جانیوالے ماڈل بازارکے شیڈوں کی بذریعہ قرعہ اندازی الاٹمنٹ کر دی گئی ہے،رائے ونڈ ماڈل بازار کے شیڈوں کی قرعہ اندازی میں سب سے حیرت انگیز بات یہ سامنے آئی ہے کہ پرانے ریڑھی بانوں اور سبزی فروشوں کو درخواستیں جمع کروانے کے باوجود ایک بھی شیڈ نہ مل سکا جبکہ سرمایہ داروں نے 4,4شیڈ حاصل کر لئے جس پر غریب ریڑھی بانوں نے میڈیا کو چیئرمین ماڈل بازار مقامی ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھرکے خلاف احتجاج ریکارڈکرواتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ قرعہ اندازی کے نام پر ہمارے ساتھ ہونیوالی زیادتی کا فوری ازالہ کیا جائے اور اس الاٹمنٹ کو منسوخ کرکے شفاف طریقے سے کسی ایماندار افسر کی زیر نگرانی دوبارہ قرعہ اندازی کروائی جائے تاکہ حقداران اور غریب افراد کومعاشی قتل ہونے سے بچایا جاسکے ،دوسری جانب PTIرائے ونڈ کے رہنماؤں،میاں ماجد علی افصل ،جاوید مسعود،راشد بھٹی اور کاشف اسماعیل نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ رائے ونڈ ماڈل بازار کے 170شیڈوں میں سے 132شیڈ زسرمایہ داروں میں تقسیم کر کے غریب ریڑھی بانو ں کا معاشی قتل کیا گیا،انہوں نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ رائے ونڈ ماڈل بازار کے شیڈزکی دوبارہ قرعہ اندازی کروا کر پرانے ریڑھی بانوں کو انصاف دیا جائے۔

0 comments

Write Down Your Responses