پریس کلب حاصل پور کے انتخابات مکمل ہو گئے اور ایم وی این نیوز ایجنسی کے ممبران نے میدان مار لیا

حاصل پور (سلمان گل انویسٹی گیشن سیل ڈسٹرکٹ بہاول پور) پریس کلب حاصل پور کے انتخابات مکمل  ہو گئے اور ایم وی این نیوز  ایجنسی کے ممبران نے میدان مار لیا جس میں سیکرٹری جنرل  زبیر ملک انویسٹی گیشن ٹیم ممبر ،    میاں سہیل اکرم جوائنٹ سیکرٹری تحصیل انچارج انویسٹی گیشن سیل اور ان کے ساتھ فنانس سیکرٹری سہیل باجوہ سٹی انچارج انویسٹی گیشن سیل منتخب ہو گئے، جبکہ چودھری ندیم خالق صدر منتخب ہوئے۔مجلس عاملہ کے اجلاس میں دیگرارکان کو نامزد کرکے باڈی تشکیل دے دی گئی۔ جس میں چودھری ندیم خالق صدر اور زبیر ملک جنرل سیکریٹری جب کہ راشد پرویز چودھری سرپرست اعلیٰ ہوں گے۔دیگر ارکان میں بالترتیب چودھری نعیم انورسینیئر نائب صدر،محمد شمشاد علی،چودھری عمران رنگا،چودھری محمد ساجدنائب صدور۔میاں سہیل اکرم جوائنٹ سیکریٹری،چودھری سہیل منیر باجوہ فنانس سیکریٹری،محمد شاہد خان سیکریٹری نشرواشاعت،ملک محمد یٰسین چیئرمین مجلس عاملہ ،وائس چیئرمین مقبول کمبوہ،آفس سیکریٹری محمد مجاہداور پریس سیکریٹری ناصر اقبال شامل ہیں۔

0 comments

Write Down Your Responses