پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوارلیاقت چوہدری حاصل پور حلقہ نمبر 9سے بلامقابلہ منتخب

حاصل پور (سہیل باجوہ سٹی انویسٹی گیسن سیل )پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار حلقہ نمبر 9سے بلامقابلہ منتخب ہونے پر ایم پی اے چوھدری محمد افضل گل کی لیاقت چوھدری کو مبارک باد باقی تمام حلقوں سے بھی ( ن ) لیگ کے امیدوار جیتیں گے،چوھدری محمد افضل گل نے پریس کانفرنس کر تے ہوے کہا کہ کچی آبادی کی تعمیرو ترقی کے لیے تیس کروڑ روپے کی گرانٹ وزیراعلی پنجاب سے منظور کروالی ہے جس پر جلد کام شروع ہوجائے گاعلاقہ کی تعمیرو ترقی میرا وژن ہے صحافی برادری عوامی مسائل کی نشاندہی کریں میں تمام مسائل حل کرنے کی کوشش کروگا،تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی اے محمد افضل گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوے بتایا کہ حلقہ نمبر 9ڈیرہ نور محمد سے ( ن ) کے امیدوار جنرل کونسلر چوہدری لیاقت علی بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں جوپاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت پرعوام کے اعتماد کا مظہر ہیں۔حاصل پور میں باقی نشستیں بھی مسلم لیگ (ن)کے امیدوار انشاء اللہ کامیاب ہوں گے۔نہر فتح اور نہر مراد کے ٹیل کے کاشتکاروں کو پانی کی کمی ہے اس معاملہ پرمیں نے وزیراعلی پنجاب سے خصوصی ملاقات کی ہے وزیراعلی پنجاب نے مجھے یقین دہانی کروائی ہے کہ آپ کے حلقہ میں کاشتکاروں کے مسائل جلد کروں گا۔انہوں نے کہاکچی آبادی کی ترقی کے لیے ڈی جی کچی آبادی سے سروے کروانے پر وزیراعلی پنجاب سے ڈیرہ نور محمد ،زاہد کالونی قائداعظم کالونی ،بھٹہ کالونی سمیت دیگر کچی آبادیوں کے لیے تیس کروڑ کی خطیر رقم کی منظوری لی ہے جس پر جلد عمل درآمد شروع ہو گا۔صحافی برادری میرے ساتھ حلقہ کے مسائل سے آگاہ کریں ۔میں نے تہیہ کیا ہے کہ عوام کے مسائل حل کروں گا۔ریسکیو 1122کی منظوری سے علاقے کے عوام کو بہتر طبی سہولیات میسر ہوں گی ۔وزیراعلی پنجاب سے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کواپ ڈیٹ کروانے کی منظوری لی ہے جس کے تحت 40-THQ بیڈ سے 80 بیڈ پر مشتمل ہو جائے گااور ہسپتال کی ایمرجنسی بہتر طور پر کام کرے گی ۔حاصل پور سے بہاول پور ون وے روڈ کی تعمیر قائم پور سے ہیڈ اسلام کارپیٹ روڈ کی تعمیر سے پورے علاقہ کو بہتر سفری سہولت میسر ہوگی ۔

0 comments

Write Down Your Responses