پاکستان کو GSPپلیس دینے کی منظوری اس با ت کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ پاکستان افرادی قوت، ماحولیات اور گڈ گورننس کے عالمی معیارات سے مکمل ہم آہنگی رکھتا ہے

ڈسکہ(انویسٹی گیشن ٹیم) ممتاز صنعتکار و سماجی رہنماندیم غلام گِل آف سپرائے سپورٹس نے یورپی پارلیمنٹ کی جانب سے پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے پرخوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ اس سے پاکستان کو ٹیکسٹائل کی 900اور دیگر شعبوں کی1600سے زائد مصنوعات کو یورپ کے 27 ممالک میں بغیر ڈیوٹی برآمد کرنے کی سہولت حاصل ہو گی جس سے نہ صرف ملکی برآمدات میں بے پناہ اضافہ ہو گا بلکہ ملکی معیشت کے استحکام کے ساتھ ساتھ وطن عزیز میں روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہونگے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سہولت کے حاصل ہونے سے پاکستان کے ٹیکسٹائل مینوفیکچررز اور برآمد کنندگان کو خاطر خواہ فوائد حاصل ہونگے کیونکہ اب وہ یورپ کے 27ممالک میں اپنی پرڈاکٹس ڈیوٹی فری برآمد کر سکیں گے انہوں نے کہا کہ یورپین یونین پارلیمنٹ کی جانب سے پاکستان کو GSPپلیس دینے کی منظوری اس با ت کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ پاکستان افرادی قوت، ماحولیات اور گڈ گورننس کے عالمی معیارات سے مکمل ہم آہنگی رکھتا ہے ندیم غلام گِل نے مزید کہا کہGSPپلس سٹیٹس کی کامیابی پر گورنر پنجاب چوہدری سرور اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے جنہوں نے موثر حکمت عملی اپناتے ہوئے یورپی پارلیمنٹ میں لابنگ کی اور پاکستان کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔

0 comments

Write Down Your Responses