راولپنڈی اور اسلام آباد میں امن وامان کے قیام کے لئے ریپڈ رسپانس فورس قائم کرنے کی ہدایت جاری

اسلام آباد(انویسٹی گیشن ٹیم) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں امن وامان کے قیام کے لئے ریپڈ رسپانس فورس قائم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کی زیرصدارت اسلام آباد میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پرغورکیا گیا۔ اجلاس میں اعلی پولیس حکام نے امان وامان اور ٹارگٹ کلنگ کے بارے میں وزیرداخلہ کو بریفنگ دی۔
اجلاس کے دوران وزیر داخلہ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے جڑواں شہر راولپنڈی میں امن و امان کے قیام کے لئے سخت مانیٹرنگ اور گشت شروع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے پولیس افسران کو باری باری رات کو فرائض کی انجام دہی پر معمور کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی راولپنڈی اور اسلام آباد کے لئے ریپڈ رسپانس فورس قائم کی جانی چاہئیے جو 10 منٹ میں شہر کے کسی بھی علاقے میں پہنچنے کی صلاحیت رکھتی ہو۔

0 comments

Write Down Your Responses