پنجاب ایگزامینیشن کمیشن لاہور کے زیراہتمام صرف پانچ مضامین امتحان لیاجائے گا

ڈیرہ غازیخان (انویسٹی گیشن ٹیم) ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر تعلیم ڈیرہ غازیخان اعزاز احمد جوئیہ نے کہا ہے کہ سیکرٹری سکولز محکمہ تعلیم پنجاب کی ہدایت پر پنجاب ایگزامینیشن کمیشن لاہور کے زیراہتمام منعقد ہونے والے امتحانات جماعت پنجم و ہشتم 2014 میں صرف پانچ مضامین انگلش ، اردو ، ریاضی ، سائنس اور اسلامیات کا امتحان لیاجائے گا جبکہ باقی مضامین کا امتحان متعلقہ سکول؍ ادارے خود لیں گے اور اسسمنٹ تیار کر کے دفتر ا ی ڈی او ایجوکیشن کی ایگزامینیشن برانچ میں جمع کرائیں گے 

0 comments

Write Down Your Responses