الیکشن جیتنے کے بعد علاقہ کا نقشہ نہ بدلا تو سیاست ہی چھوڑ دوں گا

خان پور (انچارج انویسٹی گیشن سیل) لشکری ٹاؤن سے جنرل کونسلر کے امیدوار نعمان نواز ایڈووکیٹ نے حلقہ کی سرکردہ شخصیات سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے چھے سال قبل لشکری ٹاؤن اور غزالی ٹاؤن کے تمام محلوں میں سوئی گیس فراہم کی تھی اس کے بعد آنے والی حکومت نے کسی غریب کا ایک میٹرلگوانا بھی گوارہ نہیں کیا الیکشن میں کامیابی کے بعد تمام گلیوں کو پختہ اور نئی سیوریج لائن کا وعدہ پورہ کرتا ہوں اگر الیکشن جیتنے کے بعد علاقہ کا نقشہ نہ بدلا تو سیاست ہی چھوڑ دوں گا اس موقع پر شاہد کورائی ،جام خالد ،فاروق عباسی اور دیگر موجود تھے ۔

0 comments

Write Down Your Responses