وسط مدتی الیکشن نہ ہوئے تو کچھ بھی ہو سکتا ہے : میاں غوث محمد

خان پور (انچارج انویسٹی گیشن سیل) وسط مدتی الیکشن نہ ہوئے تو کچھ بھی ہو سکتا ہے ملک میں سیکورٹی حالات انتہائی خراب ہیں حکمران پردہ پوشی کر رہے ہیں مسلم لیگ ن اپنے کرتوتوں کی وجہ سے ناکام ہوئی ہے جھوٹے وعدوں کی وجہ سے مینڈیٹ لینے والی حکومت نے عوام کو مایوس کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و NA 193کے ٹکٹ ہولڈر میاں غوث محمد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے کسی بھی وعدے کو پورا نہیں کر سکی عمران خان پورے قوم کی نمائیندگی کر رہے ہیں عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں کو استعما ل کر کے ہم قوم کو درپیش مسائل اور بحرانوں پر قابو پا سکتے ہیں میاں برادران اپنے بزنس کو چمکانے میں لگے ہوئے ہیں قبل از وقت الیکشن ہی وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

0 comments

Write Down Your Responses