خان پور کو ایک ماڈل تحصیل بنائیں گے: ڈاکٹر جنیدمحمودن

خان پور (انچارج انویسٹی گیشن سیل) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے سٹی صدر ڈاکٹر جنید محمود اور تحصیل صدر تنویر بلوچ نے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے اپنے اپنے وارڈ کی سرکردہ شخصیات سے ملاقاتیں شروع کر دیں تحصیل صدر تنویر بلوچ نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں میں لسانیت
اور قومیت کی بنیادوں پر کام ہوتے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وارڈ نمبر 3سے ڈاکٹر جنید محمود وارڈنمبر30سے حاجی اسلم خان رند وارڈ نمبر 8سے فیاض بلوچ وارڈ نمبر 8سے تنویر بلوچ وارڈ نمبر 5سے ڈاکٹر شہباز کامیاب ہو کر ان علاقوں کے ساتھ ساتھ باقی ساتھیوں اور اعلی قیادت کی مدد سے خان پور تحصیل کو ایک ماڈل تحصیل کے طور پر بنائیں گے اس کے بعد ڈاکٹر جنیدمحمودنے کہا کہ ہمارے تمام نوجوان لسانیت ،قومیت یا کسی بھی رنگ ونسل کے تعصب کے بغیر لوگوں کے کام کریں گے انہوں نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے پلیٹ فار م سے بلدیاتی الیکشنوں میں حصہ لیں گے اور انشا اللہ واضح اکثریت سے جیتیں گے اس دوران مسلم لیگ ن اور تحصیل خان پور کی کئی اہم شخصیا ت سے ملاقات کی جن میں ایم وائی اوکے تحصیل جنرل سیکرٹری عبدالستا ررحمانی،غیور بلوچ ،تحصیل صدر ایم وائی اوچوہدری حسن محمود ،مشتاق قادری ،چوہدری رحمت علی ،رانا جمیل الرحمن ،اشرف مشتاق،حنیف چنے والا،رب نواز بھنڈ ،اللہ دتہ کورائی،بلوچ اتحاد کے عباس جسکانی ،شیر خان میرانی ،راشداویسی،مولوی طارق مغل ،چوہدری ابدالی ،چوہدری فراز جٹ ،اشتیاق باجوہ ،چوہدری نوید5/P،چوہدری عارف5/P،دانیا ل قادری ،جاوید چوہدری ، چئیر مین نیشنل پیش کمیٹی ملک شاہدصاحب ودیگر سے ملاقات کی ۔

0 comments

Write Down Your Responses