بلدیاتی انتخابات میں میونسپل کمیٹی لیاقت پور کی چیئر مین شپ کیلئے مسلم لیگ(ن) کے امیدوار چوہدری راشدرفیق ہوں گے

لیاقت پور (انویسٹی گیشن ٹیم) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن صوبائی اسمبلی میاں اسلام اسلم نے کہاہے کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں میونسپل کمیٹی لیاقت پور کی چیئر مین شپ کیلئے مسلم لیگ(ن) کے امیدوار چوہدری راشدرفیق ہوں گے ، اس بارے میں کوئی دورائے موجود نہیں ، چوہدری شمس الحق کاٹن جنرز کی رہائش گاہ پر عمائدین علاقہ اور مسلم لیگی رہنماؤں کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ پہلے بھی یہ اعلان کر چکے ہیں اور آج بھی اسکا اعادہ کرتے ہیں کہ ان کی جماعت کی طرف سے راشدرفیق ہی چیئر مین ہوں گے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ قومی جماعت ہے جس کے دروازے ہر شہری کیلئے ہر وقت کھلے ہیں نئے شامل ہونے والے لوگ محترم ہیں تاہم اس کا مطلب یہ نہ لیا جائے کہ انہیں چیئر مین یا کسی دیگر عہدہ کی پیشکش کر کے پارٹی میں شامل کیا گیا ہے ، اس موقع پر بعض عمائدین علاقہ نے ایک مخصوص حلقہ کی طرف سے پھیلائی جانے والی خبروں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ، اجلاس میں چوہدری محمد الیاس، چوہدری خالد رفیق ، حاجی عتیق الرحمن، ظفر اقبال پنسوتا، حافظ خالد محمود، بوٹا وقاص، چوہدری شاہد نذیر ، چوہدری محمد اشفاق اور دیگر بھی موجود تھے

0 comments

Write Down Your Responses