ہار جیت مقدر کا حصہ ہے علاقہ کی خدمت ہر پلیٹ فارم پر جاری رکھوں گا : میاں محمد احمد

خان پور (انچارج انویسٹی گیشن سیل) لشکری بستی کے امیدوار جنرل کونسلر میاں محمد احمد نے حافظ احمد ندیم ،ممتا ز خان کورائی کے ہمراہ علاقے کا دورہ کیا جہاں پر حلقہ کی تمام گلیوں میں گلی نمبر کے بورڈ آویزاں کئے گئے عمائدین علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے میاں محمد احمد نے کہا کہ ہار جیت مقدر کا حصہ ہے علاقہ کی خدمت ہر پلیٹ فارم پر جاری رکھوں گا انہوں نے کہا کہ ابلتے گٹر ،کھلے مین ہول سابقہ قیادت کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ عوام باشعور عوامی نمائیندے منتخب کرتے وقت ضمیر کی آواز سنیں تو قیادت اچھی ثابت ہو سکتی ہے اس موقع پر بستی لشکری کی مختلف برادریوں میں میاں محمد احمد کو کامیاب کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

0 comments

Write Down Your Responses