)ووٹ نہ دینے کی سزا

بہاول پور( ایم وی این نیوز )ووٹ نہ دینے کی سزا مخالفین کے خلاف تھانہ عنائتی 155/13زیردفعات 365/Bاور376کا جھوٹا مقدمہ درج کرادیا ڈی پی او بہاول پور سہیل حبیب خان تاجک نے ڈی ایس پی لیگل راوٗ محمد قاسم کو تفیش کرنے کی ہدائیت کی ہے ڈی ایس پی لیگل نے مثل سمیت تفتیشی اور دونوں گروپوں کو بروز جمعرات 12دسمبر کو طلب کر لیا ہے ۔تفصیل کے مطابق تحصیل خیرپورٹامیوالی بستی کرم پور کے رہائشی ربنواز۔محمد ندیم۔اور محمد سلیم پسران محمد اشرف جو کہ تینوں سگے بھائی ہیں نے قومی اور صوبائی الیکشن کے دوران پرزادگان کو ووت دینے سے انکار کردیا اس دوران ہی محمد حسین ولد محمد حنیف سکنہ خیرپورٹامیوالی نے محمد یار کی بیٹی یاسمین کو ساتھ کراچی لے جاکر عدالت میں نکاح کر لیا ووٹ نہ دینے کا بدلہ لینے کیلئے پیرزادگان نے یاسمین کے باپ محمد یار کو مداعی بنا کر تھانہ عنائتی میں 30/10/13کو تینوں بھائیوں کے خلاف جھوٹا اور بے بنیاد درج بالا مقدمہ درج کرادیا تفتیشی اے ایس آئی نے مقدمہ میں درج بھائیوں کو شدید حراساں کیا اور50000/ہزار روپئے بطور رشوت بھی حاصل کیئے مگر مقدمہ خارج نہ کیا پولیس کے خوف سے آج تینوں بھائی ڈی پی او بہاول پور سہیل حبیب خان تاجک کے روبرو پیش ہوگئے جنہوں نے تفتیش تبدیل کرتے ہوئے ڈی ایس پی لیگل راوٗ محمد قاسم کو تحقیقات کرنے کا حکم جاری کیا ہے ۔

0 comments

Write Down Your Responses