دہشت گردی میں ملوث عناصر اسلام اور ملک دشمن عناصر ہیں جو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں،ڈسٹرکٹ کور کمیٹی

فیصل آباد (سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل)ڈسٹرکٹ کور کمیٹی کے اراکین نے پریس کلب فیصل آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم چنیوٹ میں فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت اور زخمیوں سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ایسے واقعات فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانے کی گہری سازش ہے، جس میں ملوث عناصر اسلام اور ملک دشمن عناصر ہیں جو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں ان کی مذموم سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ۔ سانحہ چنیوٹ کے واقعہ میں اہل سنت یا اہل تشیع حضرات ملوث نہیں ۔ بلکہ نامعلوم دہشت گرد عناصر نے دونوں مذاہب کے لوگوں کو مشتعل کرنے کی غرض سے شر انگیز وال چاکنگ کی ۔ حکومتی ایجنسیوں کو ایسے عناصر کا پتہ چلا کر ان کے خلاف سخت ایکشن لینا چاہیے، کور کمیٹی کے اراکین مفتی ضیاء مدنی ‘ مولانا محمد یوسف انور ‘ صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی ‘ سید محمد جعفر نقوی ‘ پیر ابراھیم ‘مولانا محمد ریاض کھرل ‘ چوہدری محمود عالم جٹ اور دیگر نے کہا کہ اس وقت غیر ملکی ایجنٹس ملک میں انتشار اور بدامنی پھیلانے کے درپے ہیں ہمیں ان کی سازشوں کو پہچانتے ہوئے ہوشیار رہنا ہو گا ،تاکہ ملکی سالمیت اورسماجی امن پر آنچ نہ آئے ۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں تمام مسالک کے مابین مکمل ہم آہنگی اور یکجہتی برقرار ہے اور کسی کو بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلع کو امن و سلامتی کا گہوارہ رکھا جائے گا اس سلسلے میں اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں گے تاکہ کسی کو فرقہ واریت یا بدامنی پھیلانے کی جرات نہ ہو ۔ فیصل آباد میں 24دسمبر کو چہلم حضرت امام حسینؓ ہے۔ جبکہ 25دسمبر کو کرسمس ڈے اور ربیع الاول کی تقریبات منعقد ہونا ہیں۔ انہیں احسن انداز میں منعقد کروانے کی غرض سے تمام مذاہب کے علماء اکرام کو کردار ادا کرنا چاہیے۔ سانحہ راولپنڈی لاہور کراچی کے بعد سانحہ چنیوٹ کی ہم بھر پور انداز میں مذمت کرتے ہیں۔ محرم کے جلوسوں کو محدود کرنے کا مطالبہ کرنے والی تیسری قوت دہشت گردی اور شدت پسندی کو ہوا دے رہی ہے، فیصل آباد ضلعی انتظامیہ مساجد کی خوبصورتی کے لئے کو شاں ہے۔ جوقابل تحسین ہے۔ اس کام کے لئے چند بورڈز کو اتارنے کے عمل کو غلط انداز میں نہ ریکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے اتارے گئے بورڈز کو احسن انداز میں دوبارہ لگوادیا ہے۔ اسے مذہبی ایشو نہ بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ چہلم محرم کے سلسلے میں بھائی چارے اور پیار و محبت کی فضاء کو مزید فروغ دیا جائے گا جس کے لئے ہر سطح پر امن کمیٹیوں کے اراکین متحرک ہیں ۔ انہوں نے بین المذاہب ‘ روا داری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری سے مکمل یکجہتی رہے گی اور مسیحی مسلم امن و آشتی کے لئے متحد ہیں ۔انہوں نے تمام مسالک کے پیروکاروں سے اپیل کی کہ وہ کسی دھوکے میں نہ آئیں اور نہ ہی کسی افواء پر کان دھریں‘ آپس میں بھائی چارے اور یگانگت کی فضاء قائم رکھیں ‘ مشکوک افراد کے بارے میں انتظامیہ کو فوری اطلاع کی جائے

0 comments

Write Down Your Responses