ڈی سی او نور الامین مینگل کا شہر کی اہم شاہراہ پر قدیمی درختوں کی بے جا کٹائی پر شدید برہمی کا اظہار، اور انکوائری کا حکم

فیصل آباد (سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل)ڈی سی او نور الامین مینگل نے شہر کی اہم شاہراہ پر قدیمی درختوں کی بے جا کٹائی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے اور ان درختوں کی کٹائی کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کی خوبصورتی اور ماحولیاتی حسن برقرار رکھنے کے لئے درختوں کی ترتیب کو بہتر بنایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں زمینی ذرخیزی اور موافقت کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید درخت لگائے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ماہرین نباتات سے شہر میں اہم شاہرات پر موجود درختوں کی صحت ‘ افادیت ‘ان کی ہیت اور دیکھ بھال و نگہداشت کے تکنیکی و سائنسی اصولوں کے بارے میں بھی رہنمائی لی جارہی ہے ۔ڈی سی او نے کہا کہ شہر کی گرین بیلٹس‘ چوکوں اور دیگر دستیاب جگہوں پر ہاٹیکلچر کے سائنسی اصولوں اور ڈیزائن کے مطابق پلانٹیشن اور لینڈ سکیپنگ کے لئے لاہور سے ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جن کی تجاویز پر عملدرآمد کے بعد شہری خوبصورت فیصل آباد کے لئے جاری منصوبوں کے خوشنما اور دلکش اثرات جلد دیکھیں گے ۔

0 comments

Write Down Your Responses