علماء کرام امن، رواداری اور اخوت و بھائی چارے کے فروغ کے لئے کام کریں : ڈی سی او بہاولنگر محمد ارشاد حسین شاہ

بہاولنگر ( انویسٹی گیشن ٹیم) ڈی سی او بہاولنگر محمد ارشاد حسین شاہ نے کہا ہے کہ علماء کرام امن، رواداری اور اخوت و بھائی چارے کے فروغ کے لئے کام کریں۔ یہ بات انہوں نے ضلع کو نسل کے ہال میں تحصیل امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں ڈی پی او اطہر اسماعیل اور متعلقہ افسران اور امن کمیٹی کے ممبران نے شر کت کی۔ ا نہوں نے کہا کہ وہ ڈی پی او کے ہمراہ چشتیاں اورہارون آباد میں بھی امن کمیٹیوں کے اجلاس کر چکے ہیں تاکہ علماء کی مشاورت اور رہنمائی سے امن کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کیے جائیں۔ڈی پی او نے اپنے خطاب میں کہا کہ کسی کو ضلع کا امن خراب کرنے نہیں دیں گے ہماری آنکھیں اور کان کھلے ہیں اور امن کے لیے پوری طرح الرٹ ہیں۔اجلاس میں علماء نے انتظامیہ کو اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔

0 comments

Write Down Your Responses