پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کی لسٹ مرتب کی جا رہی ہے ۔کرپشن ہرگز برداشت نہ کی جائیگی، سی پی او

فیصل آباد( سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل )سی پی او فیصل آباد ڈاکٹر حیدر اشرف نے تھانہ ترکھانی کے علاقہ چک نمبر228گ ب نارا ڈاڈا کے گورنمنٹ ہائی سکول میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا کھلی کچہری میں SPصدر رانا شجاعت علی، DSPسمندری محمد امین بھٹی اور سرکل سمندری کے تمامSHO,s بھی شامل تھے ۔کھلی کچہری کا آغازقاری طارق احمد نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ جس کے بعد مختلف افراد نے اپنے اپنے مسائل CPOکے گوش گزار کئے جن کو سن کر موقع پر فیصلے کئے گئے ۔ چک نمبر50گ ب کے رہائشی احمد علی نے بتلایا کہ اس کی بیوی کو مارا پیٹا گیا مگر مقدمہ درج نہ ہوا ہے۔CPOفیصل آباد نے وقوعہ کا فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ۔ محمد اسماعیل نے بتلا یا کہ اس کے مویشی چوری ہوئے تھے ۔ پولیس نے بندہ پکڑ کر چھوڑ دیا ۔ جس پر CPOفیصل آباد نے ایک ہفتہ میں گرفتار کرنے اور وقوعہ کی SPصدر کو انکوائری کر کے رپورٹ بھجوانے کا حکم دیا۔CPOفیصل آباد نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ میری ساتویں کھلی کچہری ہے ۔ مجھے اس بات سے بہت تکلیف ہوتی ہے کہ میرا بزرگ بھائی بہن صرف ایک درخواست مارک کروانے کیلئے اپنی تمام کمائی خرچ کر کے میرے دفتر آئے اس کے حل کیلئے بہتر یہ ہے کہ میں آپ کے گھر گاؤں اور علاقہ میں آکر آپ کی بات سنوں اور انصاف دینے کی کوشش کروں ۔ CPOفیصل آباد نے عوام کی رائے سننے کے بعد اس بات پر اطمینان کا اظہار کیاکہ آپ کا فیڈ بیک میرے لئے بہت ضروری ہے ۔ جس کے زریعہ اب پولیس سڑکوں پر گشت کرتی نظر آرہی ہے علاقہ کے لوگوں کی خواہش اور ممبر پارلیمنٹ کی نشاندہی پر CPOفیصل آباد نے تھانہ ترکھانی کی گاڑیوں کی فوری رپئیر کا حکم جاری کیا اور چک نمبر208گ ب میں نئی پولیس چوکی کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے ایک تھانیدار اور 4سپاہی تعینات کئے جانے کاحکم جاری کیا اور انہیں ایک مزید موٹر سائیکل ایشو کرنے کی ہدایت کی تا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے مزید مؤثر حکمت عملی کو اپنایاجا سکے۔

0 comments

Write Down Your Responses