ظالمانہ لوڈشیڈنگ اورناجائزجرمانوں کیخلاف مرکزی تاجراتحادکے زیراہتمام توپانوالہ چوک پراحتجاجی کیمپ کاانعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان(شازیہ منیرانوسٹی گیشن ٹیم )ظالمانہ لوڈشیڈنگ اورناجائزجرمانوں کیخلاف مرکزی تاجراتحادکے زیراہتمام توپانوالہ چوک پراحتجاجی کیمپ کاانعقاد اورمظاہرہ‘واپڈاکیخلاف نعرہ بازی‘تفصیلات کے مطابق مرکزی تاجراتحادکے زیراہتمام توپانوالہ چوک پرواپڈاکی ظالمانہ لوڈشیڈنگ اورناجائزجرمانوں کیخلاف ایک احتجاجی کیمپ کاانعقادکیاگیا۔کیمپ میں مرکزی تاجراتحادکے رہنماؤں ڈاکٹرعبداللہ ظفری‘حامدعلی رحمانی‘خالدناز‘اشفاق چغتائی‘احمدعلی راجپوت سمیت دیگرموجودتھے۔جبکہ اظہاریکجہتی کیلئے ڈسٹرکٹ بارکے صدرقیضارخان میانخیل‘پاکستان تحریک انصاف کے امیدواربرائے قومی اسمبلی مصطفی خان کنڈی‘ایوان زراعت کے ملک خضرحیات ڈیال‘سابق ناظم محمدحنیف پیپا ودیگرنے بھی شرکت کی۔اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ واپڈانے ڈیرہ اسماعیل خان کے ساتھ سوتیلی ماں کاسلوک روارکھاہواہے۔بارہ سے اٹھارہ گھنٹوں کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے جسکی وجہ سے تاجران کے کاروبارتباہ ہوچکے ہیں۔معمولات زندگی مفلوج ہوکررہ گئے ہیں۔واپڈانے لوگوں پرناجائزجرمانوں کاسلسلہ شروع کررکھاہے مہنگائی کے اس دومیں پہلے ہی گزربسرمشکل ہے تودوسری طرف ناجائزجرمانوں نے عوام کی کمرتوڑکررکھ دی ہے۔واپڈاکے ایکسین اپنے من پسندلوگوں کوچمک کے زورپرریلیف دیتے ہوئے انکے جائزجرمانے بھی معاف کررہے ہیں۔اس موقع پر تاجررہنماؤں نے کیمپ کے سامنے سرکلرروڈپرروڈکوبھی احتجاجاًبندکیاجس سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔اس موقع پرشرکاء نے واپڈاکیخلاف زبردست نعرے بازی بھی کی۔

0 comments

Write Down Your Responses