چیئرمین نادرا طارق ملک کو عہدے سے ہٹا کر حکومت نے اپنی سیاہ کرتو تو ں کا عملی مظاہرہ کردیا ہے، فرخ حبیب

فیصل آباد (سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل)مرکزی صدر انصاف سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ‘ ایگزیکٹو ممبر و ٹکٹ ہولڈر این اے 84 میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ چیئرمین نادرا طارق ملک کو عہدے سے ہٹا کر حکومت نے اپنی سیاہ کرتو تو ں کا عملی مظاہرہ کردیا ہے ۔ آئندہ بلدیاتی الیکشن میں حکومت کا کوئی حربہ کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی یقینی کامیابی سے خائف ہو کر ( ن ) لیگ کی حکومت نے سرکاری عہدوں سے اکھاڑ بچھاڑ کا سلسلہ کر دیا ہے ۔ یہ اقدام نہیں مہنگا پڑے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں تاخیر پیدا کر کے مسلم لیگ ن من پسند نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے۔ عوام کھوکھلے نعروں سے تنگ آ چکی ہے ووٹ صرف اور صرف کارکردگی کی بنیاد پر ملیں گے۔ مسلم لیگ ن ناقص کارکردگی سے خوفزدہ ہے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی نہیں ہونے دینگے۔ بلدیاتی نتائج یہ بات ثابت کر دینگے کہ جنرل انتخابات میں ریکارڈ دھاندلی ہوئی ہے۔ بلدیاتی نمائندوں کی اکثریت ن کے ٹکٹ کی بجائے آزاد الیکشن لڑنے کی خواہش مند ہے ن لیگ کے ٹکٹ سے الیکشن لڑنا شکست کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ عوام حلقہ کی بہتری کے لئے عوام تحریک انصاف کے نامزد امیدواروں کو ووٹ دیں۔ پاکستان تحریک انصاف با کردار‘ با صلاحیت‘ تعلیم یافتہ اور مخلص پارٹی ورکر کو ٹکٹ جاری کریگی۔ سیاسی مخالفین بھاری رقوم کے عوض ٹکٹیں جاری کرتے ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف میرٹ پر ٹکٹیں جاری کر کے حق داروں کو ان کا حق دیگی۔ مسلم لیگ ن اقتدارمیں آنے سے پہلے ڈرون حملوں اور نیٹو سپلائی پر سیاست کرتی رہی۔ جبکہ برسر اقتدار آتے ہی اپنے ہونٹ سی لئے تمام باتیں ریکارڈ کا حصہ ہیں عوام کو بیوقوف بنانے کا دور ختم ہو چکا ہے۔انشاء اﷲ بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پاکستان تحریک انصاف کا مقدر ہے۔

0 comments

Write Down Your Responses