نامعلوم اغواء کا مغوی ڈاکٹر کو آر سی ڈی شاہراہ پر زخمی حالت میں چھوڑکر فرار ہو گئے

بیلہ(عبدالستار بلوچ  انویسٹی گیشن ٹیم) ڈاکٹر عبدالمناف ترین کو اغواء کاروں نے دو ماہ 14دن کے بعد بیلہ کی حدود میں رات کی تاریکی میں آر سی ڈی شاہراہ پر کھکھرگولائی کے مقام پر ہاتھ پاؤں باندھے ہوئے چھوڑ دیا،تفصیلات کے مطابق قبیلہ کے ممتاز ڈاکٹر، ڈاکٹر عبدالمناف ولد سکندر قوم ترین ساکن کو ئٹہ17ستمبر کو پشین اسٹاف کو ئٹہ سے نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا تھا ،جیسے گزشتہ روز اتوار کی اعلی الصبح دو ماہ 14 دن گزر جانے کے بعد بیلہ کی حدود آر سی ڈی شاہراہ پر کھکھرگولائی کے مقام پر ہاتھ پاؤں باندھے ہوئے نامعلوم اغواء کار چھوڑ گئے شاہراہ سے گزرنے والے ٹرک ڈرئیور نے مغوی کو ہاتھ پاؤں بندھے دیکھ کرنزدیک واقعہ المنیر پیٹرول پمپ پر جا کر اطلاع دی جس پر وہاں موجود علاقے کے لوگوں نے جا کر اسے دیکھا تو وہ پاگل لگ رہا تھا اور پاؤں زخمی تھے جب لوگوں نے اس کی جیب سے ملنے والی پرچی دیکھا تو اس میں ڈاکٹر عبدالمناف نام اور بھائی کا فون نمبر درج تھا جس کی فوری اطلاع پا کر ایس ایچ او بیلہ جان محمد جاموٹ اپنی نفری کے ہمراہ جائے واقوعہ پر پہنچے اور مغوی ڈاکٹر عبدالمناف کے اصرار پر انہیں ڈی پی او آفس اوتھل پہنچا دیاشاہدین کے مطابق ڈاکٹر عبدالمناف ترین کے ہاتھ پارک بندھے ہوئے تھے اور پاؤں زخمی تھے۔

0 comments

Write Down Your Responses