پولیس اپنے فرائض بھول کر ناجائز منافع خوروں کے پیچھے پڑ گئی ہے

خان پور:(محمد جنید انچارج انویسٹی گیشن سیل)پنجاب حکومت سے بجلی، توانائی اور گیس بحرانوں پر قابو تو ہو تا نہیں سرکاری مشینری آلو ٹماٹر کے کنٹرول پرصرف کرنا پیسے کا ضیاع ہے تمام اداروں کو سبزیوں کو ریٹس کنٹرول پر لگا دیا ہے پولیس اپنے فرائض بھول کر ناجائز منافع خوروں کے پیچھے پڑ گئی ہے چوروں ڈکیتوں کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے یہی جمہوریت اور انصاف ہے ؟ (ن) لیگ عوام کو ریلیف دینے کی بجائے مسلسل تکالیف دے رہی ہے عوام کا خون نچوڑنے والوں کو بلدیاتی الیکشن میں مزا چکھا دیں گے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی پی 290کے سابق ٹکٹ ہولڈر و سابق تحصیل نائب ناظم حاجی محمد ارشد جاوید نے حلقہ 290کے صدر امجد سلیم چوہدری اور سینئر رہنما رئیس سہیل واحد کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ تما م سرکاری مشینری سبزیوں کے ریٹس کنٹرول پر لگا دی گئی ہیں چھوٹے تاجروں ،آڑھتیوں کو ناجائز جرمانے کیے جارہے ہیں بڑ ے مگر مچھ ذخیر ہ اندوز،ان کے قریبی ساتھی آلو ٹماٹر کا ذخیرہ کر کے فروخت کر رہے ہیں سبزیوں کی فروخت پر سیاست کرنے والے ملک کی عوام کو بڑے بحرانوں سے نجات دلائیں الیکشن میں قابلیت کے دعوے دار عوام سے آنکھیں چراتے چھپے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ آج عوام (ن ) کو ووٹ دے کر پچھتا رہی ہے بلدیاتی الیکشن میں عوام اپنے ضمیر کی آواز سن کر فیصلہ کرے گی بلدیاتی الیکشن میں فرشتوں نے ووٹ ڈالے تو ان کا بھر پور میں انداز میں مقابلہ کریں گے ۔

0 comments

Write Down Your Responses