امیدوار جنرل کونسلر حاجی محمد ارشد رحمانی کا بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے علاقے کا دورہ

خان پور:(محمد جنید انچارج انویسٹی گیشن سیل) محلہ مومن پورہ کے امیدوار جنرل کونسلر حاجی محمد ارشد رحمانی نے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے علاقے کا دورہ کیا جہاں پر مختلف برادریوں کے افراد نو ر محمد سیرانی ،ریاض احمد اور دیگر سے ملاقات کی جنہوں نے بلدیاتی انتخابات میں کامیاب کرانے کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر حاجی محمد ارشد رحمانی نے کہا کہ ہمیشہ خدمت کو اپنا مشن سمجھا عوام کے پر زور مطالبہ پر بلدیاتی الیکشن میں حصہ لیا ہے کامیاب ہو کر عوامی خدمت کے مشن کی تکمیل کروں گا۔
خان پور:(محمد جنید انچارج انویسٹی گیشن سیل) بستی ہکڑہ کے امیدوار کونسلر محمد انور عباسی نے کہا کہ میر ی اور میرے والدین کی زندگی عوام
کے سامنے کھلی کتا ب ہے میرے گھرانے نے ہمیشہ مظلو م کی ساتھ دیا اور ظالم کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کا کردار ادا کیا ا نہوں نے کہا کہ میرے مخالفین بھی میرے بھائی ہیں الیکشن صرف عوام کی خدمت کے جذبے سے لڑ رہا ہوں انہوں نے کہا کہ مجھ سے زیادہ کوئی بستی ہکڑہ کے عوام کے دکھ درد میں شریک ہونے کا دعویٰ کرتا ہے تو میں کھلے دل سے ان کا ساتھ دوں گا برادری سمیت اہل علاقہ کی بھر پور حمایت حاصل ہے انشااللہ کامیاب ہو ں گ

0 comments

Write Down Your Responses