تمام صحافی یکساں اہمیت و مقام رکھتے ہیں

بہاول پور ( محمدساجد انویسٹی گیشن ٹیم)بہاولپور پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ تمام کارکن صحافی یکساں اہمیت و مقام رکھتے ہیں نیز کسی بھی اخبار ،جریدہ یا چنیل سے وابستہ کارکن صحافی پریس کلب، جسے اس کا ادارہ تسیلم کرتا ہو ممبر شپ کا انتخاب رکھتا ہے کسی بھی بڑے صحافتی ادارے سے وابستہ افراد کو ہرگز کسی بھی دوسرے کارکن صحافی پر فوقیت حاصل نہیں ہے اس قسم کی شرح رکھنے والے قومی اداروں کے چند نمائندگان درحقیقت ذہن کی پھوٹ اور احساس کمتری کا شکار ہیں اور اسی وجہ سے وہ اپنی اجارہ داری برقرار رکھنے اور ذاتی مفادات و مقاصد کی تکمیل کے لیے سازشوں میں مصروف ہیں مگر اب اُن کے خوابوں کی تعبیر کا وقت بیت چکا ہے ان خیالات کا اظہار گزشتہ شام بہاولپور میں منعقدہ ارکان پریس کلب سمیت کارکن صحافیوں کے ایک خصوصی اجلاس کے دوران شرکاء نے کیا اس اجلاس میں ضلعی انتظامیہ بہاولپور کو متنبع کیا گیا کہ اگرسات دن کے اندر غیر جانبدارانہ ومنصفانہ الیکشن شیڈول کا اعلان کیا جائے اور فوری طور پر پریس کلب کی تالہ بندی ختم کی جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے پریس کلب کے باہر تا دم مرگ بھوک ہرتالی کیمپ لگایا جائے گا۔اجلاس میں صحافی مرد و خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی شرکاء نے اُن شرپسند صحافیوں کے خلاف شیم شیم کے نعرے لگائے جنہوں نے ازخود انتظامیہ کے ساتھ ملی بھگت کر کے پریس کلب کو سیل کروایا

0 comments

Write Down Your Responses