د فاع پاکستان کونسل او ر پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام امریکی ڈرون حملوں اور نیٹو سپلائی کے خلاف مشترکہ احتجاجی دھرنا

خان پور:(محمد جنید انچارج انویسٹی گیشن ٹیم) د فاع پاکستان کونسل او ر پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام امریکی ڈرون حملوں اور نیٹو سپلائی کے خلاف مشترکہ احتجاجی دھرنا درخواستی چوک کچہری پر دیا گیا اس احتجاجی دھرنے سے دفاع پاکستان کونسل میں شامل جماعتوں کے قائدین اور پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ نیٹو سپلائی اس وقت تک بند رہے گی جب تک وفاقی حکومت ڈرون طیاروں کو گرانے کا باقاعدہ حکم نہیں دیتی احتجاجی دھرنے سے پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر رانا راحیل احمد خان جمیعت علماء اسلام کے رہنماؤں مفتی محمد اسد درخواستی مولانا ایاز احمد مدنی پروفیسر مولانا محمد محسن رحمانی جماعت اسلامی کے ضلعی نائب امیر خواجہ رفیق احمد ،چوہدری اشتیاق ،محمود الحسن چوہدری ،اہل سنت والجماعت پاکستان کے تحصیل امیر قاری منظور احمد ،قاضی حبیب الرحمن ،جماعت الدعوۃ کے آصف بھائی پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل صدر مختیار احمد گجر اور یامین محمدی ،جام محمد شاہد نے خطاب کیا احتجاجی دھرنے میں دفاع پاکستان کونسل میں شامل جماعتوں جمیعت علماء اسلام ،جماعت اسلامی ،جماعت الدوۃ اہل سنت ولجماعت اور پاکستان تحریک انصاف کی احتجاجی ریلیاں جلوس کی شکل میں احتجاجی دھرنے میں پہنچیں اس موقع پر ہزاروں افراد نے مختلف شامل جماعتوں کے پرچم اور احتجاجی بینرز اٹھائے ہوئے تھے اور امریکہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اس موقع پر احتجاجی دھرنے سے مذمتی قرادادیں تحریک انصاف کے رہنما جناب عمر فاروق نے پیش کیں ،ہزاروں افراد نے ہاتھ اٹھا کے ان کی تائید کی مقررین نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکمرانوں کا کام حوصلہ پست کرنا نہیں بلکہ اپنی قوم کا حوصلہ بڑھانا ہے مگر ہمارے حکمران جھوٹے انتخابی دعوے کر کے پھنس چکے ہیں مسلمانی کے دعوے دار ہونے کے باوجود اللہ سے زیادہ امریکہ پر اعتماد کرتے ہیں نیٹو سپلائی بندش سے عوام بھوکے مریں نہ مریں حکمران جن کی تجوریاں اور لمبے بنک بیلنس ہیں اپنی عیاشیوں سے محروم ہو جائیں گے میاں صاحب کہاں گئی آپ کی خودداری اور حمیت اب امریکہ کے سامنے بھیگی بلی بنے ہوئے ہیں ۔

0 comments

Write Down Your Responses