ضلعی انتظا میہ کی ناجائز منافع خوروں کے خلاف بھر پور کاروائی، اوور چارجنگ کر نے والوں کو جرمانے ا ورمقدمات درج

فیصل آباد (سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل) پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ضلع بھر میں مختلف بازاروں اور مارکیٹوں میں قیمتوں کو چیک کرتے ہوئے مختلف اشیاء کی زائد قیمتیں وصول اور نرخ نامے آویزں نہ کرنے والے 84 ناجائز منافع خوروں کو مجموعی طور پر 66 ہزار ایک سو روپے جرمانہ کیا۔ تفیصلات کے مطابق تحصیل سٹی میں28 گرانفروشوں کو 17 ہزار500 ، صدر میں13 کو13 ہزار 500،جڑانوالہ میں18 کو9 ہزار،تاندلیانوالہ میں12 گرانفروشوں کو10 ہزار1 سو روپے، تحصیل سمندری میں9 کو12 ہزار اورچک جھمرہ میں4 ناجائز منافع خوروں کو4 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔علاوہ ازیں محکمہ صحت کے افسران اور ڈرگ انسپکٹرز نے ضلع بھر میں عطائی ڈاکٹروں کے کلینکس اور میڈیکل سٹورز کو چیک کرتے ہوئے ممنوعہ ادویات رکھنے پر 4 کے چالان اور2 کو سیل کر دیا جبکہ اشیاء ضروریہ میں ملاوٹ کرنے پر مختلف دکانوں سے اشیاء کے 23 نمونے حاصل کرکے تجزیہ کے لیبارٹری بھجوا دیئے۔جبکہ پیٹرول پمپس پر اوور چارجنگ کی چیکنگ کا عمل بھی جاری رہا، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم نے مختلف علاقوں میں پھل، سبزی اور گوشت کی دکانوں کو چیک کرتے ہوئے اشیاء کی زائد قیمت وصول کرنے پر 6 گرانفروشوں کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرا دئیے۔ تفصیلات کے مطابق ملت روڈ نزد حسن چوک کے قصاب انعام اور منیر،اکبر چوک نزد گلستان کالونی کے پھل فروش عدنان اور ملت روڈ نزد گرین ٹاؤن میں مختلف اشیاء کی اوور چارجنگ پر لیاقت، عاطف اور نجم الحسن کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے۔

0 comments

Write Down Your Responses