پاکستان تحریک انصاف کی تحصیل باڈی کا مشاورتی اجلاس

خان پور (انویسٹی گیشن ٹیم)پاکستان تحریک انصاف کی تحصیل باڈی کا اہم مشاورتی اجلاس زیر صدار ت تحصیل صدر مختیار احمد گجر منعقد ہوا جس میں تحصیل باڈیز کے ممبران اکبر خان ،خواجہ محمدسلیم یحییٰ ایڈوو کیٹ،عمران ساہی،محمد عامر ،بلا ل حید ر ساہی غلام یٰسین عباسی ایڈوو کیٹ، ظہیر احمد ،تحریک انصاف یوتھ ونگ کے تحصیل صدر عمر فاروق ملک کے علاوہ درجنوں یوتھ کے نوجوانوں نے شرکت کی اجلا س میں مشاورت سے فیصلہ کیا گیا کہ قائد تحریک عمران خان نے نیٹو سپلائی اور ڈرون حملوں کے خلاف دھرنا دے کر ملک و قو م کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا ہے جس کے پیش نظر پی ٹی آئی تمام مذہبی جماعتوں سے مل کر بروز منگل 3دسمبر کو بھر پور انداز میں درخواستی چوک پر احتجاجی دھرنا دے گی عمران خان سے یکجہتی کے لیے یہ دھرنا تحصیل لیول پر دیا جائے گا جس کے لیے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اس موقع پر مختیار احمد گجر نے کہا کہ عمران خان نے نیٹو سپلائی اور ڈرون حملوں کے خلا ف آواز بلند کر کے قو می ہیرو ہونے کاثبوت دیا ہے امریکہ کی غلامی کرنے والے حکمران کان کھول کر سن لیں پورے ملک کی عوام باشعور ہو چکی ہے حکمران بیرونی دورے ختم کر کے ملک کو بچائیں اس موقع پر عمر فاروق ملک نے کہا کہ نوجوان متحد ہو چکے ہیں ناکا م حکمرانوں کو اپنی ناکا می تسلیم کر کے اقتدار کو چھوڑ دیں ملک دہشت گردی کا شکا رہے ڈالروں کے عوض پاکستانی عوام کا سودا ہرگز نہیں ہونے دیں گے ۔

0 comments

Write Down Your Responses