سیاستدان 43سال سے بہاولپور صوبہ کی سیاست پر عوام کے ساتھ دھوکہ کر رہے ہیں : قاری مونس بلوچ

بہاول پور ( انویسٹی گیشن ٹیم) حکمران عوام کے خالی پیٹ پر 6ماہ سے تماشہ کر رہے ہیں ۔ بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد اپنے باپ اور اندرا گاندھی اوریحیےٰ خان سمیت سقو ط مشرقی پاکستان کے دیگر کرداروں کے انجام کو یاد رکھیں ۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ تحریک بحالی صوبہ بہاولپور کے مرکزی سیکرٹری جنرل قاری مونس بلوچ نے صوبہ تحریک بہاولپور یوتھ سمیت شعبہ خواتین کی عہدیداروں شمائلہ جی جان ،فرحانہ خان ،زنیرا بلوچ ، بیگم شہناز دولتزئی ،طوبیٰ عباسی ،دعا جی اور علینہ اسلام خان کے علاوہ دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا (ن )لیگ کی حکومت نے عام انتخابات سے قبل بہاولپور کے عوام کو صوبہ بحالی کا مژدا سنایا تھا لیکن اقتدار میں آنے کے بعد دو صوبوں کی قرارداد اور منشور کو تماشہ بنا دیا ۔ قاری مونس بلوچ نے کہا حکومت بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جنا حؒ کے خود کو نام لیوا سمجھتے ہیں لیکن انکے آئینی ،سیاسی اور جمہوری اصولوں کو یکسر فراموش کر رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ حصول پاکستان کے ثمرات عوام کے بجائے تماشہ باز سیاستدان حاصل کر رہے ہیں ۔ قاری مونس بلوچ نے کہا سیاستدان 43سال سے بہاولپور صوبہ کی سیاست پر عوام کے ساتھ دھوکہ کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا اب وقت آگیا ہے کہ عوام کے حقوق پر تماشہ کرنیوالے خود تماشہ بننے والے ہیں ۔

0 comments

Write Down Your Responses