ضلعی انتظامیہ کی نااہلی‘گنے کی ٹرالیوں کے باعث سرشام انڈس ہاؤے روڈبلاک ہونے لگا

ڈیرہ ا سماعیل خان(انوسٹی گیشن ٹیم)ضلعی انتظامیہ کی نااہلی‘گنے کی ٹرالیوں کے باعث سرشام انڈس ہاؤے روڈبلاک ہونے لگا‘مسافروں کوشدیدمشکلات کاسامنا۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں واقع چارشوگرملوں میں گنے کی کرشنگ کاسیزن شروع ہوتے ہی ملزانتظامیہ کی بدانتظامی کے باعث انڈس ہائیوے پرگنے کی سینکڑوں ٹرالیاں کھڑے ہونے لگیں جس کے باعث پشاوراورکراچی جانیوالے مسافروں کوسخت تکلیف کاسامناکرناپڑرہاہے۔کئی گھنٹوں تک ٹریفک جام ہورہی ہے۔لیکن ٹریفک کی آمدورفت کوکھلوانے میں ضلعی انتظامیہ اورپولیس مکمل ناکام نظرآرہی ہے۔اہلیان علاقہ نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ انڈس ہائیوے روڈپرسے ٹریفک کے نظام کوٹھیک کیاجائے۔

0 comments

Write Down Your Responses