وزیر اعظم یوتھ لون پروگرام پاکستان اور آزاد کشمیر میں بیروزگاری کا خاتمہ کر دے گا۔راجہ طاہر

رائے ونڈ ( سید شہباز حیدر ڈسٹرکٹ لاہور انویسٹی گیشن سیل ) صدر مسلم لیگ ن خمیس سعودی عرب راجہ طاہر خان نے ایم وی این نیوز سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کایوتھ لون پروگرام پاکستان اور آزاد کشمیر میں بیروزگاری کا خاتمہ کر دے گا،انہوں نے کہاکہ پڑھے لکھے نوجوان اپنے پاوں پر کھڑے ہو کر معیشت کو مظبوط بنائیں گے اور ملکی ترقی کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے،انہوں نے مزید کہاکہ نوجوان ہماراقیمتی اثاثہ ہیں ان کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے،راجہ طاہر خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوامی جماعت ہے جس نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کردار ادا کیااور ہمیشہ کرتے رہیں گے، صدر مسلم لیگ ن خمیس سعودی عرب راجہ طاہر خان نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیرفاروق حیدر کی قیادت میں متحد ہے کارکن اپنی محنت جاری رکھیں آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کو نا قابل تسخیر قوت بنائیں گے۔

0 comments

Write Down Your Responses