نوجوان کسی بھی ریاست کے مستقبل کے چراغ ہوتے ہیں

سرگودھا (بیورو رپورٹ) نوجوان کسی بھی ریاست کے مستقبل کے چراغ ہوتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار صدر شباب ملی ضلع سرگودھا میاں یاسر علی گجر جنر ل سیکرٹری ابوبکر امتیاز نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ۔انہو ں نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں نے نوجوانوں کے مستقبل سنوارنے کی بجائے اُن کو فٹ بال بنا ڈالا ہے ڈگریاں اُٹھائے جو انی گنوا بیٹھے ہیں لیکن روزگار نصیب نہ ہوا۔کئی نوجوان جرائم کر نے پر مجبور ،کہیں منشیات کی لعنت میں پھنس گئے اور کئی خود کشیاں کر نے پر مجبور ہوگئے اور آج کے حکمرانوں نے نوجوانوں کو سودی قرضوں کیلئے ذلیل وخوار کر دیا ۔یہی نہیں بلکہ ملک کے 18کروڑ عوام کو بھی آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے۔ان حکمرانوں سے جا ن چھڑوانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔

0 comments

Write Down Your Responses