اسلام غریبوں کی دستگیری کا درس دیتا ہے لہذا زیادہ سے زیادہ مخیر حضرات کو غریبوں کی مدد کے لئے آگے آنا چاہیے،میجر(ر)شاہ نواز الحسن

فیصل آباد (سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل)چےئرمین پاسبان آئی ٹی گروپ میجر(ر)شاہ نواز الحسن نے کہا ہے کہ پاسبان ویلفےئر سوسائٹی کا بنیادی مقصد غریبوں کے دکھوں کا مداوا ہے جس کے لئے وہ ہمہ وقت مصروف عمل ہے ۔انہوں نے یہ بات غوثیہ ٹاؤن ملکھاں والا میں واقع الھدیٰ ویلفےئر سکول کے دورہ کے موقع پرکہی۔انچارج محمود اخترخواجہ،نائلہ محمود کے علاوہ اہل علاقہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔چےئرمین پاسبان آئی ٹی میجر(ر)شاہ نواز الحسن نے الھدیٰ ویلفےئر سکول کی انتظامیہ کو یقین دلایا کہ سکول کی حالت کو بدلنے کے ساتھ ساتھ یہاں زیرتعلیم بچوں کو معیاری تعلیمی سہولیات فراہم کرنے میں کسراٹھا نہیں رکھی جائے گی۔انہوں نے سکول میں نئے کلاس رومز،پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے واٹرفلٹریشن پلانٹ لگانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ طلباء کوکتابیں،یونیفارم بھی مہیا کیا جائے گا۔میجرشاہنوازنے کہا کہ دین اسلام غریبوں کی دستگیری کا درس دیتا ہے لہذا زیادہ سے زیادہ مخیر حضرات کو غریبوں کی مدد کے لئے آگے آنا چاہیے جس سے نہ صرف دنیا میں اللہ کی خوشنودی بھی حاصل ہوتی ہے اور آخرت میں بھی باعث نجات ہے۔انہوں نے سکول میں زیرتعلیم بچوں میں مفت یونیفارم تقسیم کرتے ہوئے سکول انتظامیہ سے کہا کہ وہ بچوں کی پڑھائی پر بھرپور توجہ دیں ان کی تعلیمی ضروریات پوری کی جائیں گی۔محمود اخترخواجہ نے میجر(ر)شاہنوازالحسن کی زندہ دلی کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

0 comments

Write Down Your Responses