واپڈاڈیرہ کی ناجائزلوڈشیڈنگ‘جرمانوں‘اوورریڈنگ ‘کرپشن کیخلاف مرکزی انجمن تاجران کی اپیل پرواپڈاگرڈکے سامنے احتجاجی دھرنا

ڈیرہ اسماعیل خان(سید توقیر زیدی ایم وی این نیوز)واپڈاڈیرہ کی ناجائزلوڈشیڈنگ‘جرمانوں‘اوورریڈنگ ‘کرپشن کیخلاف مرکزی انجمن تاجران کی اپیل پرواپڈاگرڈکے سامنے احتجاجی دھرناوکیمپ‘تاجرنمائندوں‘صحافیوں‘خواتین‘طلباء تنظیموں‘کونسلرز‘ایپکا‘سابق ایم پی ایز کی شرکت۔تفصیلات کے مطابق واپڈاگرڈسٹیشن روڈپرمرکزی انجمن تاجران کی اپیل پراحتجاجی کیمپ اوردھرنے کااہتمام کیاگیا۔کیمپ میں تاجرنمائندوں سہیل احمداعظمی‘راجہ اخترعلی‘شیخ مجیداحمد‘چوہدری محمدجمیل‘محمدنواز‘محمداشرف‘امان اللہ‘غلام سبحانی‘محمدجاوید‘محمدفاروق‘حبیب اللہ تھہیم‘ایوب ایوبی‘محمدنعیم‘اقبال بم‘مشتاق ڈار‘محمدرمضان کے علاوہ ایکس ایم پی ایز شائستہ خان بلوچ‘مظہرجمیل خان علیزئی‘لعل بادشاہ‘زبیرراجپوت‘سمیع اللہ‘عقیل ڈمرہ‘صلاح الدین‘محمدخان نیازی‘محمدآصف‘عمران حفیظ‘سلیم میانخیل‘سلیم قریشی ‘ابراہیم لاہوری‘دلشادبیگم‘مسرت شاہین‘عدیلہ عطاء‘ریحانہ یاسمین‘کنیزفاطمہ‘راشدڈیال ‘زاہدمحب اللہ‘شعیب علیزئی ودیگرنے شرکت کی۔شرکاء نے اپنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت اورہمارے عوامی نمائندوں نے عوام کے گردگھیراتنگ کرنے کے پروگرام ترتیب دیاہواہے۔توانائی بحران موجودہ دورمیں بجائے کم ہونے کے ہمارے صوبہ خیبرپخونخواہ میں بڑھتاہی جارہاہے۔عوام کوبجلی صرف چارگھنٹے اوربل24گھنٹوں کے آرہے ہیں۔ناجائزجرمانے لگاکر‘اوورریڈنگ کرکے اپنی تجوریوں کوبھراجارہاہے۔نوازشریف اگر مخلص ہیں تومولانافضل الرحمن کے لائے ہوئے چیف پیسکو کے پی کے طارق سدوزئی‘ثمرشاہ ودیگرافسران کومعطل کرکے عوام پررحم کھائیں۔انہوں نے گرڈانچارج ڈیرہ ظفرکی فوری تبدیلی کیساتھ ساتھ ڈیرہ میں عرصہ دراز سے براجمان افسران کی جائیدادوں کی تحقیقات کامطالبہ کیا۔مقررین نے کہاکہ ڈیرہ کی ریکوری پشاورکے بعدسب سے زیادہ ہے۔دیگرعلاقوں کے بل بھی ڈیرہ کی عوام سے وصول کئے جاتے ہیں پھربھی وزیرمملکت پانی وبجلی عابدشیرعلی ہمیں چورکاخطاب دیتے ہیں انہیں چاہئے کہ وہ واپڈاکے کرپٹ افسران‘بھتہ خوروں کاقبلہ درست کریں۔چوری کاسدباب کریں۔بجلی کے نرخوں میں اضافے سے توانائی بحرال حل نہ ہوگا۔کیمپ کے شرکاء نے ڈیرہ گرڈروڈپر جمع خواتین نے دس منٹ کیلئے دھرنا دیا جس سے سہیل اعظمی اورراجہ اخترعلی نے خطاب کیا۔کیمپ کے دوران مختلف سیاسی جماعتوں کے اکابرین کارکنان کے علاوہ سماجی ‘مذہبی‘تنظیموں کے افراد‘الیکٹرانک چینلز‘پرنٹ میڈیا کے صحافی حضرات نے کثیرتعداد میں شرکت کی اورکیمپ کی بھرپورکوریج کی ۔کیمپ میں ممتازصحافی سلیم قریشی نے کہاکہ افسران کی تمام ترزیادتیوں کے ذمہ داری انکے سرپرستوں پرعائدہوتی ہے۔اگرزیادتیوں کے خلاف نوٹس نہ لیاگیاتومیں تادم مرگ بھوک ہڑتال کرونگا۔کیمپ کے اختتام پر اختتامی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے سہیل احمداعظمی اورراجہ اخترعلی نے اس عزم کاظہارکیاکہ جب تک ناروالوڈشیڈنگ کاخاتمہ نہیں کیاجاتا مرکزی انجمن تاجران کی احتجاجی تحریک جاری رہیگی۔انہوں نے ڈیرہ انتظامیہ سے مذکورہ مسئلے کے سلسلے میں فوری مداخلت اورکارروائی کامطالبہ بھی کیا۔دوران کیمپ گرڈروڈکے مکینوں نے مطالبہ کیاکہ جب سے گرڈروڈتعمیرکی گئی ہے یہاں کے نالے کی صفائی نہیں کی گئی۔جسکے باعث یہاں کے مکینوں کونکاسی آب کامسئلہ درپیش ہے ۔انہوں نے بلدیہ ڈیرہ سے اصلاح احوال کامطالبہ کیا انہوں نے پرانی بنوں چونگی سے فحاشی کے اڈے کے خاتمے کابھی مطالبہ بھی کیا۔

0 comments

Write Down Your Responses