ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب وزیراعلی پنجاب میاں محمدشہبازشریف اوروزیرتعلیم سیاحت سپورٹس آرگیالوجی اورامورنوجوانان کی ہدایات کی روشنی میں جنوبی پنجاب کے سکولز کالجز اوریونیورسٹی کے طلباوطالبات کے ٹورز ترتیب دے رہی ہے

بہاول پور (انویسٹی گیشن ٹیم) ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب وزیراعلی پنجاب میاں محمدشہبازشریف اوروزیرتعلیم سیاحت سپورٹس آرگیالوجی اورامورنوجوانان کی ہدایات کی روشنی میں جنوبی پنجاب کے سکولز کالجز اوریونیورسٹی کے طلباوطالبات کے ٹورز ترتیب دے رہی ہے۔جس کیلئے اس نے ہیلپ لائن062.5874241,0307.8682126 قائم کی ہے جہاں سے اس سلسلہ میں ہرقسم کی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں یہ بات ریجنل منیجر ٹی ڈی سی پی بہاولپور شاہدمحمود نے ریجنل آفس بہاولپور کے زیراہتمام گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک ہمتہ لودھراں کے دوردراز علاقے کے بچوں کے لال سوہانرا نیشنل پارک گریژن پارک اورنورمحل کے دورہ کیلئے ترتیب دیئے گئے ٹورز کے شرکاء کابہاولپورپہنچنے پر استقبال کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ بہاولپورکاخطہ سیاحتی مقامات سے مالامال ہے بہاولپور متحدہ ہندوستان کی دوسری بڑی اسلامی ریاست تھی جہاں عباسی خاندان نے227 سال حکمرانی کی اور1954 میں پاکستان کیساتھ الحاق کیاعباسی حکمرانوں نے1872-1901 کے دوران نورمحل گلزارمحل دربارمحل اورصادق گڑھ پیلس جیسے عظیم لشان محلات تعمیر کیے جوان کے شاندار ماضی کی غمازی کرتے ہیں انہوں نے بتایاکہ16,000 مربع کلومیٹر پرپھیلاہواعظیم صحرائے چولستان یہاں کا کلچرتہذیب اورپرانے قلعے ایڈونچر کے شوقین سیاحوں کیلئے خاص کشش رکھتے ہیں اس کے علاوہ4500 سالہ قدیم شہراوچشریف جہاں 12 ویں صدی میں عظیم الشان یونیورسٹی قائم تھی اور دینابھر کے1300 اسکالرز یہاں بیک وقت اسلامی علوم کی تعلیمات حاصل کرتے تھے آج بھی شاندار فن تعمیر کے پرانے مزارات کی وجہ سے دنیا بھرمیں مشہور ہے اس کے علاوہ صادق آباد میں واقع بھونگ مسجد1932-82پچاس سال میں مکمل ہوئی غیر معمولی شاندار فن تعمیر کانمونہ ہے جسے آغاخان آرٹیکچر ل ایوارڈ سے بھی نوزاگیا لال سوہانرا نیشنل پارک کاذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ یہ1,62,000 ایکڑ پرمحیط ہے جہاں کالے ہرن جنگلی حیات پرندنے جنگل صحر اجھیل کے علاوہ نہروں کاخوبصورت سنگم واقع ہے بعدازاں بچوں کے ٹرپ کوشاہد محمود اور ہیڈمسٹریس سکول کی سربراہی میں لال سوہانرا لے جایاگیاجہاں طالبات نے کشتی رانی کی اور ٹرپ کی چائے سے تواضع کی گئی بچوں کے ٹرپ نے گریژن پارک میں ٹرین کی سواری کی اور تاریخی نورمحل کوبھی دیکھا تمام راستے طالبات کی تالیوں کی تھاپ کی وجہ سے سفربڑاخوشگوار مسحورکن تھابعدازاں ہیڈمسٹریس سکول نے شاندار ٹورترتیب دینے پر ریجنل منیجر ڈی سی پی کاشکریہ اداکیا ۔ 

0 comments

Write Down Your Responses