دی سٹی سکول بہاولپورکیمپس میں سٹوڈنٹس کونسل کے انتخابات مکمل ہو گئے

بہاول پور (ایم وی این نیوز ) دی سٹی سکول بہاولپورکیمپس میں سٹوڈنٹس کونسل کے انتخابات مکمل ہو گئے ۔ تقریب حلف برداری میں نو منتخب عہدیداران کو اعزازی پٹیاں اور بیجز دیئے گئے ۔تفصیل کے مطابق جونئیر ونگ سے سمیع اللہ ساجد ہیڈ بوائے قیصر مسعود ڈپٹی ہیڈ بوائے جبکہ امل اورنگزیب ہیڈ گرل اور نور العین ڈپٹی ہیڈ گرل منتخب ہوئیں ۔مڈل بوائز ونگ سے ہیڈ بوائے اور ڈپٹی ہیڈ بوائے مومن احمد منصور اور خواجہ دانیال اور مڈل گرلزونگ سے وردہ افضل اور ملیکا پیرزادہ بالترتیب ہیڈ گرل اور ڈپٹی ہیڈ گرل مقرر ہوئیں ۔ نو منتخب سٹوڈنٹس کونسل کے کیمپس ہیڈ بوائے اور ڈپٹی ہیڈ بوائے محمد حمزیٰ پیرزادہ اور علی احمد لاشاری جبکہ کیمپس ہیڈ گرل مریم نوید اور ڈپٹی ہیڈ گرل عشناء جاوید ہیں ۔پرنسپل دی سٹی سکول بہاولپور کیمپس ساجد منصور نے تقریب حلف برداری کے موقع پر سٹوڈنٹس کونسل کے ممبران کو مبارک باد دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ نظم و و ضبط برقرار رکھنے اور طلباء و طالبات کے مسائل حل کرنے میں معاون ثابت ہوں گے ۔ تقریب میں نو منتخب طلباء و طالبات کے والدین کو بطور مہمانان خصوصی مدعو کیا گیا تھا ہیڈ مسٹریس سمیرا رحمن،ہیڈ مسٹریس حمیرا افتخار ،ہیڈ مسٹریس افشاں راشد اور ہیڈ ماسٹر فہد خلیل نے طلباء سے حلف لیا جبکہ والدین نے ہیڈ بوائز ،ہیڈ گرلز ،ہیڈ پریفکٹس اور پریفکٹس کو اعزازی پٹیاں پہنائیں۔اس موقع پر طلباء و طالبات نے ملی گیت بھی پیش کیے جنہیں حاضرین محفل نے بے حد پسند کیا۔

0 comments

Write Down Your Responses