شہر شہر ٹارگٹ کلنگ حکمران اپنی ذمہ داری کا احساس کریں

خان پور (انچارج انویسٹی گیشن سیل) شہر شہر ٹارگٹ کلنگ حکمران اپنی ذمہ داری کا احساس کریں ہر شخص عدم تحفظ کا شکار ہے اگر یہی سب چلتا رہا تو حکوت کو حالات پر قابو پانا مشکل ہو جائے گا ان خیالات کا اظہا رجمیعت علما اسلام کے مرکزی رہنما ملک محمد فاروق طور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ اب صرف کراچی میں نہیں بلکہ پورے ملک کو لپیٹ میں لے چکی ہے مذہبی
جماعتوں کے سرکردہ سرکردہ شخصیات کو چن چن کر قتل کیا جا رہا ہے لیکن ابھی تک حکومتی سطح پر کوئی اقدامات یا نتائج دیکھنے میں نہیں آئے پرانااور فرسودہ پولیس نظام نئے دور کے جرائم پر قابو پانے میں ناکام ہے صرف قتل کی ایف آئی آر درج کی جاتی ہے پھر وار ثان کو طفل تسلیوں کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے حکمران عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کریں اور اپنے فرائض سے فرار حاصل نہ کریں ۔

0 comments

Write Down Your Responses