شوگرملزکے سرکل انچارج کی جانب سے چھوٹے کاشتکاروں کااستحصال جاری۔بڑے کاشتکاروں کوپرمٹ دینے میں مصروف

رحیم یار خان (انویسٹی گیشن ٹیم) شوگرملزکے سرکل انچارج کی جانب سے چھوٹے کاشتکاروں کااستحصال جاری۔بڑے کاشتکاروں کوپرمٹ دینے میں مصروف۔متاثرین کاشدیداحتجاج۔ضلعی انتظامیہ سے کارروائی کرنے کے ساتھ ساتھ اصلاح واحوال کامطالبہ۔بستی بہادرخان،کوٹسمابہ،ترنڈہ سوائے خان،سونک،سہجہ،دڑی عظیم خان،واہی شاہ محمدسمیت ملحقہ علاقوں کے چھوٹے کاشتکارغلام حسین،عبدالرشید،جاویدخاں،محمداکرم،ساجدعلی،خوشحال خاں،جام افضل حسین ودیگرنے احتجاج کرتے ہوئے میڈیاکے نمائندوں کوبتایاکہ جمالدین والی شوگرملزکوٹسمابہ کاسرکل انچارج محمدذوالفقارانہیں پرمٹ دینے کی بجائے بڑے بڑے کاشتکاروں اورزمینداروں کوپرمٹ جاری کررہاہے جبکہ ان سے رشوت وصول کرنے کے باوجودپرمٹ دینے سے انکاری ہے اورٹال مٹول سے کام لے رہاہے متاثرین نے کہاکہ سرکل انچارج نے غریب کاشتکاروں کااستحصال شروع کررکھاہے پرمٹ نہ ملنے کے باعث انہیں شدیدمشکلات کاسامناہے اوروہ مالی طور پرذہنی پریشانی کاشکار ہیں متاثرین نے ڈی سی اونبیل جاویدسے مطالبہ کیاکہ غریب اورچھوٹے کاشتکاروں کااستحصال کرنے والے سرکل انچارج کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے ساتھ ساتھ اصلاح واحوال کریں تاکہ ان کودرپیش مشکلات کاسامنانہ کرناپڑے۔

0 comments

Write Down Your Responses