شوگر ملز مالکان حکومتی سرپرستی میں چھوٹے کاشتکاروں کا قتل عام کر رہے ہیں : امجد سلیم چوہدری

خان پور (انچارج انویسٹی گیشن سیل) پیپلز پارٹی حلقہ 290کے صدر امجد سلیم چوہدری نے کہاکہ شوگر ملز مالکان حکومتی سرپرستی میں چھوٹے کاشتکاروں کا قتل عام کر رہے ہیں گڈ گورننس اور میرٹ کے دعوے دار وزیر اعلیٰ پنجاب اور اس کے ڈی سی اوز کی پرمٹو ں کی فروخت کیوں نظر نہیں آرہی چند تحائف اور کچھ رقم کے عوض انتظامیہ حمزہ شوگر مل کی چوکیدار بنی ہوئی ہے اخباروں میں اشتہار لگا کر شکایات سننے والوں کے فون نمبرز ہی بند ہیں انہوں نے کہا کہ اگر حمزہ شوگرمل انتظامیہ نے میرٹ پر پرمٹوں کی تقسیم شروع نہ کی تو قومی شاہرہ بند کر کے گنے کی سپلائی روک دیں گے ۔

0 comments

Write Down Your Responses