تیزرفتاری کی روک تھام کے لئے ا ور سپیڈ گن سپیشل اسکوارڈز تشکیل ، شہری میں حد رفتار 50 کلومیٹر سے تجاوز نہ کریں،عمران کشور

فیصل آباد (سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل)دوران ڈرائیونگ تیز رفتاری حادثات کا موجب بنتی ہے تیزرفتاری کی روک تھام کے لئے ا ور سپیڈ گن سپیشل اسکوارڈز تشکیل دے دئیے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر عمران کشور نے اوور سپیڈنگ کے تدارک کے لیے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک سپیڈ گن سکوارڈ چار ٹریفک وارڈنز پر مشتمل ہوگا جوکہ ہر ٹریفک سرکل میں دو دن اوور سپیڈنگ کی روک تھام کے لئے متعلقہ سرکل آفیسر کی زیر نگرانی کام کرے گا جبکہ دوسرا سکوارڈ انچارج ایجوکیشن یونٹ کی زیر نگرانی شہر میں سرپرائز چیکنگ کرے گا۔ سی ٹی او نے کہا کہ شہری حدود میں حد رفتار زیادہ سے زیادہ 50 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ اکثر اوقات اس سے گاڑیاں تجاوز کرتی ہیں جوکہ حادثات کا باعث بنتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں سکوارڈ کے پاس ایک ایک لیزر سپیڈ گن ہوگی جس کے ذریعے آنے والی ہر گاڑی کی حد رفتار کی مانیٹرنگ کی جائے گی اور تجاوز کرنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ سکوارڈ 1 کی نگرانی سرکل آفیسر سول لائن انسپکٹر محمد ندیم، سرکل آفیسر سٹی انسپکٹر محمد اقبال اور سرکل آفیسر پیپلز کالونی انسپکٹر محمد رفیق کریں گے جبکہ سکوارڈ 1 میں ٹریفک وارڈنز محمد ادریس، محمد شفیق، شہباز علی اور احسان الحق شامل ہیں جوکہ ہفتہ میں دو دن ہر سرکل آفیسر کے زیر نگرانی کام کریں گے۔ اسی طرح سکوارڈ 2 کی نگرانی انچارج ایجوکیشن یونٹ انسپکٹر عبدالخالق کریں گے جبکہ سکوارڈ 2 میں ٹریفک وارڈنز بابر رسول، عاطف حسین، سعید احمد اور کاشف ریاض شامل ہیں جوکہ سرپرائز پوائنٹس پر اوور سپیڈنگ کی حامل گاڑیوں کے خلاف کارروائی کریں گے جبکہ دونوں اسکوارڈ کی نگرانی ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر خرم شہزاد کریں گے۔ چیف ٹریفک آفیسر نے ڈرائیورز حضرات کو تنبیہ کی کہ شہر میں 50 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تجاوز نہ کریں ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور اس طرح سے نہ صرف شہرفیصل آباد کو حادثات فری بنایا جاسکے گا بلکہ وہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے محفوظ رہیں

0 comments

Write Down Your Responses