ٹارگٹ کلنگ‘بدامنی اورڈی ایس پی انٹی کرپشن الطاف درانی کے قتل کیخلاف شیعہ علماء کونسل کاکوٹلی امام حسین کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

ڈیرہ ا سماعیل خان(سید توقیر زیدی سے) ٹارگٹ کلنگ‘بدامنی اورڈی ایس پی انٹی کرپشن الطاف درانی کے قتل کیخلاف شیعہ علماء کونسل کاکوٹلی امام حسین کے سامنے احتجاجی مظاہرہ‘روڈبلاک‘اسلام دشمن قوتیں ملک میں بدامنی کراناچاہتی ہیں‘صوبائی صدرشیعہ علماء کونسل علامہ رمضان توقیر۔تفصیلات کے مطابق ملک میں بدامنی ‘ٹارگٹ کلنگ اورڈی ایس پی اینٹی کرپشن الطاف درانی کے اغواء اورقتل کیخلاف شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام کوٹلی امام حسین کے سامنے صوبائی صدرعلامہ رمضان توقیرکی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔شرکاء نے ڈیرہ بنوں روڈکوہرقسم کی ٹریفک کیلئے بندکردیا۔شرکاء نے حکومت اوردہشتگردوں کیخلاف نعرے بازی کی۔اس موقع پر علامہ رمضان توقیرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شیعہ سنی بھائی بھائی ہیں۔اسلام دشمن قوتیں جوشیعہ سنی کانام استعمال کرکے دہشتگردی کررہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ شیعہ سنی ملکرملک کومستحکم کرینگے۔ڈی ایس پی الطاف درانی کے اغواء اورقتل میں ملوث ملزمان کوحکومت فی الفورگرفتارکرے اورانکوکیفرکردارتک پہنچائے

0 comments

Write Down Your Responses