تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان نے بورڈ ملازمین؍ ٹیچرز کے بچوں اور حفاظ قرآن طلباؤطالبات کیلئے ہجری وظائف کا اعلان کر دیا

ڈیرہ غازیخان(جنید ملک سے).ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان نے بورڈ ملازمین؍ ٹیچرز کے بچوں اور حفاظ قرآن طلباؤطالبات کیلئے ہجری وظائف کا اعلان کر دیاہے . میٹرک سالانہ امتحان 2012 کے تحت بورڈ ملازمین کے بچوں باریہ ثمرین دختر بشیر احمد حاصل کردہ نمبر 986 ، طلحہ ظہیر ولدمحمد ظہیر حاصل کردہ نمبر 892 ، منصور خان ولد منظور حسین خان حاصل کردہ نمبر 827 ، فہیم خان ولد کالو خان حاصل کردہ نمبر 675 اور محمد جہانزیب ولد محمد منیر حاصل کردہ نمبر 635 ، ٹیچرز کے بچوں تطہیر زہرا دختر سید احمد علی شاہ حاصل کردہ نمبر 998 ، محمد ولید ولد محمد عامر حاصل کردہ نمبر 994 ، محمددانش فاروق ولد فاروق احمد، نعمان مصطفی ولد غلام مصطفی حاصل کردہ نمبر 994 اور محمد حسیب خان ولد محمد افضال حاصل کردہ نمبر 990 جبکہ حفاظ قرآن طیبہ سلیمان دختر محمدسلیمان حاصل کردہ نمبر 981 ، محمد زوہیب فضل ولد فضل حسین حاصل کردہ نمبر 988 ، محمد فہد خان چغتائی ولد محمد الیاس خان چغتائی حاصل کردہ نمبر 981 ،ذیشان بن عمر ولد محمد عمر حاصل کردہ نمبر 980 اور محمد اسد اللہ ولد حفیظ احمد حاصل کردہ نمبر 969 کو ہجری وظائف کیلئے اہل قرار دیاگیاہے . بورڈ کی طرف سے جاری شدہ مراسلہ کے مطابق کسی بھی قسم کے اعتراض کی صورت میں اشاعت کے سات دن کے اندر سیکرٹری بورڈ سے رابطہ کیا جاسکتا ہے 

0 comments

Write Down Your Responses