پرانی سبزی منڈی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایس ایچ او ماڑی پور شفیق تنولی سمیت 2 افراد جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔

کراچی(انویسٹی گیشن ٹیم) پرانی سبزی منڈی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایس ایچ او ماڑی پور شفیق تنولی سمیت 2 افراد جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔
ایس ایچ او ماڑی پور شفیق تنولی گاڑی میں پولیس اسکواڈ کے ساتھ اپنی رہائش گاہ کی جانب جارہے تھے کہ دہشت گردوں نے پرانی سبزی منڈی کے قریب ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتییجے میں  وہ موقع پر ہی جاں بحق اور ان کی گاڑی  تباہ ہوگئی، دھماکا انتہائی زوردار تھا جس کی آواز گلشن اقبال، ناظم آباد، گلبہار اور گارڈن تک سنائی دی جبکہ اس سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔
دھماکے کے بعد پولیس اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ امدادی ٹیموں نے بھی موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

0 comments

Write Down Your Responses