ریٹائرڈ ملازم کسی ادارے کا اثاثہ ہوتے ہیں

وہاڑی(انویسٹی گیشن ٹیم) ریٹائرڈ ملازم کسی ادارے کا اثاثہ ہوتے ہیں۔ اُن کے تجربے سے فائدہ اُٹھائیں گے، یہ بات علی عنان قمرنے فائربریگیڈ کے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر محمد اظہر جاوید ٹی ایم او ، راؤ نعیم خالد ٹی او ریگولیشن، جاوید الحسن ٹی او فنانس، شاہد سلیمی ،محمد جاوید پی اے ، راؤ خلیل انچارج فائر بریگیڈو دیگر سٹاف بھی موجود تھا۔ ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کے اعزاز میں پر تکلف دعوت کا اہتمام کیا گیا ،آخر میں ریٹائرڈ ملازمین کو یاد گاری تحائف پیش کئے گئے۔ 

0 comments

Write Down Your Responses