پاکستان نیوی کی جانب سے قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش 25دسمبر 2013بروز بدھ کو واٹراسپورٹس کلب فیملی پارک روہڑی میں ایک تقریب کا انعقاد

سکھر (ایم وی این نیوز) پاکستان نیوی کی جانب سے قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش 25دسمبر 2013بروز بدھ کو واٹراسپورٹس کلب فیملی پارک روہڑی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جائیگا جس میں پاکستان نیوی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس دن کی اہمیت کے حوالے سے مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا ہے جن میں پرچم کشائی ،کیک کاٹنااور مختلف اسکولوں کے بچوں کی جانب سے ٹیبلوز ، ملی نغمے ،کبڈی اور کراٹے شو وغیرہ شامل ہیں تقریب کا آغاز صبح 9:00بجے پرچم کشائی سے کیا جائے گا جو شام 4:00بجے تک جاری رہے گی۔ 

0 comments

Write Down Your Responses