پیسکوواپڈانے لوڈشیڈنگ کے اوقات میں اچانک اضافہ کردیا

ڈیرہ ا سماعیل خان(انوسٹی گیشن ٹیم) پیسکوواپڈانے لوڈشیڈنگ کے اوقات میں اچانک اضافہ کردیا‘لوڈشیڈنگ شہری علاقوں میں اٹھارہ سے بیس گھنٹے ‘دیہی علاقوں میں سولہ سے بائیس
گھنٹے کی لوڈشیڈنگ شروع کردی گئی‘کاروبارتباہ ہوگئے‘ہسپتال میں مریضوں کومشکلات کاسامنا‘معمولات زندگی معطل ہوکررہ گئے‘عوامی وتجارتی حلقوں کاوفاقی وزیرپانی وبجلی وچےئرمین واپڈاسے اصلاح احوال کامطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں واپڈاکی طرف سے اچانک لوڈشیڈنگ کے اوقات میں بے تحاشہ اضافہ کردیاگیاہے۔شہری علاقوں میں جہاں عوام پہلے ہی بارہ گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلاتھے اب شہری علاقوں میںیہ دورانیہ بڑھاکراٹھارہ گھنٹوں تک کردیاگیاہے۔اسی طرح دیہی علاقوں میں سولہ سے لوڈشیڈنگ کوبائیس گھنٹوں تک کردیاگیاہے۔لوڈشیڈنگ کے اوقات میں اضافے سے تاجروں کے کاروبارکابھٹہ بیٹھ گیاہے۔ہسپتالوں میں مریضوں کوسخت مشکلات کاسامناہے۔معمولات زندگی بری طرح متاثرہورہے ہیں۔عوامی اورتجارتی حلقوں نے وفاقی وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف اورچےئرمین واپڈاسے اس بارے فوری اصلاح احوال کامطالبہ کیاہے۔

0 comments

Write Down Your Responses