پنجاب حکومت کی بہترین کاوشوں کے نتیجہ میں علامہ ناصرعباس کے قاتلوں کی گرفتاری خوش آئندہے : سردارمحسن جلوانہ

بہاول پور ( انویسٹی گیشن ٹیم) پنجاب حکومت کی بہترین کاوشوں کے نتیجہ میں علامہ ناصرعباس کے قاتلوں کی گرفتاری خوش آئندہے ان خیالات کااظہار پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے نائب صدرسردارمحسن جلوانہ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت کی بہترین کارکردگی کی بناپر علامہ ناصر عباس کے قاتلوں کوگرفتار کرنا بہت بڑاکارنامہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ بھی حکومت پنجاب دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ میں بھرپوراوربہترین کارکردگی کامظاہرہ کرتی رہے گی۔ اوربے گناہ لوگوں کے قاتلوں کوبے نقاب کیاجائیگا۔ وزیراعلی پنجاب صوبہ پنجاب میں امن وامان کے خواہاں ہیں اور وہ کس قسم کی دہشت گردی کوقبول نہیں کرتے۔ سردار محسن جلوانہ نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی پنجاب حکومت دہشت گردوں کیخلاف آپریشن جاری رکھے گی۔ اور غیرملکی دشمن ایجنٹوں کیخلاف بھرپورکاروائی کی جائیگی۔ اورملکی سا لمیت پرکوئی آنچ نہیں آنے دی جائیگی۔آخر میں انہوں نے علامہ ناصر عباس کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت بھی کی ۔

0 comments

Write Down Your Responses