پنجاب ٹیچرز یونین (رجسٹرڈ)ضلع بہاولپورکو مرکزی ہدایت پر ضلع بہاولپور کی مختلف تحصیلوں میں الیکشن کرائے جا رہے ہیں

بہاول پور (انویسٹی گیشن ٹیم) پنجاب ٹیچرز یونین (رجسٹرڈ)ضلع بہاولپورکو مرکزی ہدایت پر ضلع بہاولپور کی مختلف تحصیلوں میں الیکشن کرائے جا رہے ہیں ۔ضلع بہاولپور کی باڈی سے دئیے گئے شیڈول کے مطابق 22 دسمبر 2013 بروز اتوار کو تحصیل احمد پور میں انتخابات کرائے گئے۔تفصیلات کے مطابق تحصیل احمد پور میں پنجاب ٹیچرز یونین کے دو گروپس جن میں ایک شاہین گروپ جس کی قیادت معین الرشید کررہے تھے اور دوسرا فرینڈز گروپ جس کی قیادت اسماعیل بھٹی کررہے تھے ان کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ پولنگ صبح ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوئی اور سہ پہر 3 بجے ختم ہوئی۔جام محمد صادق جھلن ضلعی صدرنے غلام علی جپہ جنرل سیکرٹری اور تنویر احمد ضلعی پریس سیکریٹری کے ہمراہ مختلف پولنگ اسٹیشن کو دورہ کیا اور شفاف الیکشن کرانے پر پولنگ پر موجود عملہ کی حوصلہ افزائی اورتعریف کی۔آخری نتائج آنے تک شاہین گروپ نے 311 ووٹ لیکر تحصیل احمد پور سے کامیاب قرار پائے۔جبکہ فرینڈز گروپ صرف 272 ووٹ لے سکی۔

0 comments

Write Down Your Responses