بزرگ صحافی حافظ اکرام اختر کی وفات پر اظہار تعزیت کے لیے ڈائریکٹوریٹ پبلک ریلیشنز کے دفتر میں اجلاس منعقد ہوا

فیصل آباد (سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل)بزرگ صحافی حافظ اکرام اختر کی وفات پر اظہار تعزیت کے لیے ایک اجلاس ڈائریکٹوریٹ پبلک ریلیشنز کے دفتر میں ڈپٹی ڈائریکٹر سبحان علی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں عملہ کے تمام ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران حافظ اکرام اختر کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے صحافتی میدان میں ان کی شاندار خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور اس امر کا اظہار کیا گیا کہ فیصل آباد کے صحافتی شعبے میں انہیں نمایاں اور ممتاز مقام حاصل تھا جنہوں نے اپنے قلم کے ذریعے حق و صداقت کا پرچار کیااور سرکاری و سماجی اصلاح کے لیے تمام توانائیاں صرف کیں۔ مرحوم نے صحافتی میدان میں ایک طویل زندگی گزاری انہیں سیاسی، سماجی، صحافتی اور مذہبی و دیگر حلقوں میں بڑی عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔ ان کی وفات صحافت کے شعبے کے لیے ایک بہت بڑا دھچکا ہے اور ان کی صحافتی خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔تعزیتی اجلاس کے آخر میں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔

0 comments

Write Down Your Responses