پرائیوٹ کالجز معیاری تعلیم کے لئے کوشاں ہیں،اس کے باوجود بے شمار مسائل کا شکار ہیں،چودھری محمد حنیف

فیصل آباد( سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل ) آل پنجاب پرائیوٹ کالجز ایسوسی ایشن کا اجلاس منعقد ہوا۔جس کی صدارت صدرایسوسی ایشن چودھری محمد حنیف نے کی ۔جنرل سیکٹری محمد قاسم بُٹر نے کہا کہ ایسوسی ایشن کا اصل مقصد تمام پرائیویٹ کالجز کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر نا ہے۔اور تمام کالجز کے مسائل کو مل جل کر حل کرنا اولین ترجیح ہے۔اس موقع پر ایسوسی ایشن کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔صدر ایسوسی ایشن چو دھری محمد حنیف نے کہا کہ جلد ہی تمام مسائل کے حل کے لئے Higher Authortiesسے ملاقاتیں کریں گے۔پرائیویٹ کالجز حکومت کا ہاتھ بٹا رہے ہیں لیکن اس کے باوجود بے شمار مسائل کا شکار ہیں۔معیاری تعلیم کے لئے تمام پرائیوٹ کالجز کوشاں ہیں۔

0 comments

Write Down Your Responses